لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر نے فضا علی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔
رمضان کے ابتدائی دنوں میں اس معاملے نے اس وقت شہ سرخیاں بنائیں جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیحدگی کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات حل کر لیے اور دونوں دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے درمیان ہونے والے اختلافات اکثر صرف دو افراد کی انا کا مسئلہ ہوتے ہیں جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں شامل ہو جاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھ جاتے ہیں۔
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے بہتر ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خود ہی حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو اس میں شامل نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لے کر بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینا ضروری سمجھا۔
