پی ٹی اے نے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی حمایت کردی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر)عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے درآمد

Nov 21, 2025 IDOPRESS


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر)عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کا حامی ہے۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس وصولی کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں، بلکہ یہ ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصول کرتا ہے۔ڈی جی لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ ہم بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنے ہی متاثر ہیں جتنیعام صارفین ، پی ٹی اے ٹیکس کے حوالے سے مسلسل صفائیاں دے رہا ہے۔

عامر شہزاد نے مزید کہا کہ فری یونٹس کی طرح ہمیں کوئی مفت فون نہیں ملتا، ہم بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دیتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں