اینٹوں کے بھٹوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور بچوں کی مزدوری کا خاتمہ’’یہ محض اصلاحات نہیں،انسانی حقوق کا انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘مریم اورنگزیب

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت

Nov 21, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تمام اینٹوں کے بھٹوں کو مکمل طور پر جیو میپ کیا گیا، کیو آر کوڈ لگایا گیا، ڈرون سروے کیا گیا اور ایک مرکزی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

’’ ایکس ‘‘ پر اپنے میسیج میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پنجاب اب سرکاری تعمیرات کو روایتی اینٹوں سے ہٹا کر بلاک بیسڈ کنسٹرکشن کی طرف منتقل کر رہا ہے۔بھٹوں پر بچوں کی مزدوری، جو کبھی ایک دردناک حقیقت تھی، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے شروع کردہ مہم کے ذریعے ختم کی گئی تھی۔ یہ مہم 4سال تک نظر انداز رہی، لیکن اب مریم نواز نے اسے دوبارہ بحال اور مزید مستحکم کر دیا ہے۔

’’یہ محض اصلاحات نہیں، یہ انسانی حقوق کا ایک انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘

یہ اقدامات پنجاب کو اینٹ بھٹہ سیکٹر میں جدید، ماحول دوست اور انسانی حقوق کے مطابق بنانے کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دیئے جا رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں