ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپس آتے ہی خودکشی کرلی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپس آتے ہی خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 36 سالہ سورج شیوانا نے ہفتے کے روز ناگپور کے وارڈھا روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔یہ واقعہ اس کی 26 سالہ اہلیہ گنوی کی بنگلورو میں خودکشی کے صرف 2 دن بعد پیش آیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلور میں ہوئی تھی اور وہ ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے تھے۔تاہم مبینہ گھریلو تنازع کے باعث دونوں ہنی مون ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے تھے جس کے بعد یہ واقعات پیش آئے۔
