ایران میں مہنگائی اور کرنسی بحران کے خلاف احتجاج ،ملک کے بڑے حصے میں انٹرنیٹ بند

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مہنگائی اور کرنسی بحران کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ملک کے بڑے حصے میں انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ

سافٹ ویئر Jan 9, 2026 IDOPRESS

سورس: Wikimedia Commons

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مہنگائی اور کرنسی بحران کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ملک کے بڑے حصے میں انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس نے بتایا ہے کہ نیٹ ورک ڈیٹا کے مطابق ایران کے بے چین شہر کرمانشاہ میں انٹرنیٹ بیک بون فراہم کرنے والے ادارے ٹی سی آئی کی کنیکٹیوٹی منقطع ہو گئی ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ملک بھر میں احتجاج بارہویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں خلل کے واضح شواہد سامنے آ رہے ہیں۔

نیٹ بلاکس کے مطابق لائیو نیٹ ورک ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ تہران اور ایران کے دیگر حصے بھی ڈیجیٹل بلیک آؤٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں، جہاں مختلف انٹرنیٹ فراہم کنندگان پر کنیکٹیوٹی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ یہ نیا واقعہ پہلے سے جاری علاقائی انٹرنیٹ بندشوں کے بعد پیش آیا ہے، جس کے باعث زمینی حقائق اور احتجاجی صورتحال کی رپورٹنگ شدید طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں