شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینٹ پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس

سافٹ ویئر Mar 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینٹ پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا اور شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہو کر زبردستی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون کے شوہر علی حمزہ کی مدعیت میں نامزد ملزم ارسلان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں