پنجاب میں ہزاروں خواتین کو مالی و معاشی سہارا فراہم کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیرسہیل شوکت بٹ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے ویژن

سافٹ ویئر Mar 9, 2026 IDOPRESS


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’خواتین میری ریڈ لائن ہیں‘‘ کی تکمیل میں سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ پیش پیش ہے۔خواتین کا تحفظ اور بااختیاری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں اس مقصد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


صوبائی وزیر نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے تحت 32,242 مستحق خواتین باہم معذوری کو ہمت کارڈ کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت ہر مستحق خاتون کو 10,500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں گھرانوں کو سہارا ملا ہے۔دھی رانی پروگرام کے تحت 5,000 مستحق بیٹیوں کی باعزت شادیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ہر دلہن کو 2 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جا رہا ہے۔


سہیل شوکت بٹ نے مزید بتایا کہ مشکل حالات کا سامنا کرنے والی 10,582 خواتین کو ہیلپ لائن اور شیلٹر ہومز کے ذریعے فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ویمن ٹرانزیشن ہوم میں اب تک 217 خواتین کو رہائش اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ صنعت زار مراکز میں 38,093 خواتین کو مختلف ہنر سکھا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔حکومت پنجاب خواتین کے حقوق، تحفظ اور بااختیاری کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں