اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس

سافٹ ویئر Mar 20, 2026 IDOPRESS

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پولیس موبائل فون اور چاقو برآمد کروانے کیلئے لے جا رہی تھی، کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے اسے چھڑوا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا، زیر حراست ملزم پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا، انویسٹی گیشن کے دوران ملزم نے موبائل فون اور چاقو کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے برآمدگی کیلئے اسے لے جایا جا رہا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ لاش ہسپتال پہنچا دی گئی، گاؤں 25 جنوبی میں 4 روز قبل ملزم نے کلہاڑی سے اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا تھا جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں