کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اسرائیل امریکا جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 46روپے کا اضافہ کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اسرائیل امریکا جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 46روپے کا اضافہ کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہے کہ ایران اسرائیل امریکا جنگ کے باعث ایئر لائنز کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 46روپے کا اضافہ ہو گیا،کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 388روپے فی لٹر ہو گئی ۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہناتھا کہ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188روپے فی لٹر تھی۔
