نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے 2015سے 2025تک کے سال تاریخ کے گرم ترین قرار دے دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یواین موسمیاتی ادارہ کے

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے 2015سے 2025تک کے سال تاریخ کے گرم ترین قرار دے دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یواین موسمیاتی ادارہ کے مطابق 2025دوسرایا تیسراگرم ترین سال رہا، 1850سے ابتک 2015تا2025گرم ترین 11سال رہے،رپورٹ کے مطابق 2024میں پارہ اوسط سے تقریباً1.55ڈگری زیادہ تھا، 2024سب سے زیادہ گرم سال تھا۔
یواین سیکرٹری جنرل کاکہناہےکہ عالمی موسمیاتی صورتحال ہنگامی حالت میں داخل ہو چکی ہے،زمین اپنی حدود سے باہر دھکیلی جارہی ہے،تمام اہم موسمیاتی اشارے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔
