لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سیشن کورٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس نے ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سیشن کورٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس نے ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت کے باہر فائرنگ ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ عدالتوں میں سکیورٹی کے معاملات پر کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،سیشن کورٹ میں سکیورٹی کے معاملے پر غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
