چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور  پہنچ گئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ

جگہ Feb 12, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، افغان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

افغانستان کے سپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سپنر ایم اے غضنفر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

ریزور کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان سپنر مجیب الرحمان مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں