پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔  علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں

Nov 10, 2025 IDOPRESS

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ریفری ہوں گے، سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔پہلے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔دوسرے میچ میں شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرکی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں