اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔ نجی ٹی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس ہفتے ہم پر مقدمہ نہ ہو ہمیں اپنی وفاداری پر شک پڑتا ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،پی ٹی آئی آج بھی وہاں کھڑی ہے جہاں 8فروری کو کھڑی تھی،ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔
