میں جب بھی سرد راتوں کو لحاف اٹھانے جاتی ہوں۔۔۔

میں جب بھی سرد راتوں کولحاف اٹھانے جاتی ہوںتو دل کے ایک گوشے میں وہ بچے  یاد آتے ہیںجو سخت سردی کے راتوں میںگرم کمبل سے عاری سبوہ اپنے ماں کے دامن

Nov 13, 2025 IDOPRESS

میں جب بھی سرد راتوں کو


لحاف اٹھانے جاتی ہوں


تو دل کے ایک گوشے میں


وہ بچے یاد آتے ہیں


جو سخت سردی کے راتوں میں


گرم کمبل سے عاری سب


وہ اپنے ماں کے دامن میں


پناہ سردی سے لیتے ہیں


وہ ان کے یخ ہاتھوں کی


نیلاہٹ سامنے آتی ہے


میں دھیرے سے لحاف رکھ کر


اسی میں چہرہ ڈھانپ کر


وہ آنسو صاف کرتی ہوں


جو ان کے دکھ پہ بہتے ہیں


وہ بچے یاد آتے ہیں


بہت ہی یاد آتے ہیں

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں