کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کا 45 واں کانووکیشن، 1689 گریجویٹس نے تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کا 45واں کانووکیشن ہوا جس میں 1689 طلباء و طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے

Nov 13, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کا 45واں کانووکیشن ہوا جس میں 1689 طلباء و طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔گریجویٹس کو آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن، بزنس ایڈمنسٹریشن، انجینئرنگ، ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور سائنسز سمیت مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں عطا کی گئیں۔


تقریب میں نمایاں کامیابیوں پر کل 93 میڈلز بشمول 37 گولڈ میڈلز، 29 سلور میڈلز، اور 27 برونز میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ مزید برآں، فزکس، کیمیکل انجینئرنگ، سٹیٹس، الیکٹریکل انجینئرنگ، میتھمیٹکس، مینجمنٹ سائنسز، اور کمپیوٹر سائنس میں 40 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں، جو تحقیق اور اعلیٰ تعلیم پر کامسیٹس یونیورسٹی کے مسلسل زور کا مظاہرہ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں