معیشت کی گاڑی چل پڑی ، حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے : حمزہ شہباز

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  معیشت کی گاڑی  چل پڑی ، حکومت کی توجہ عام

جگہ Dec 29, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کی گاڑی چل پڑی ، حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر ہے ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے مسلسل اور انتھک جدوجہد سے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا، ایک نام نہاد سیاسی جماعت اتحاد کی بجائے نفاق کو فروغ دے رہی ہے جس پردشمن بغلیں بجا رہا ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہیں اور انکی فلاح و بہبود کیلئے بے پناہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتی رکن اسمبلی طارق مسیح گل سے ملاقات پر کیا ۔اس موقع پر پارٹی اور اقلیتی برادری امور بارے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں