شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں  دنیا سے مقابلہ کر رہے

جگہ Dec 29, 2025 IDOPRESS

لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ سب نے اب عملی زندگی میں قوم کی خدمت کو شعار بنانا ہے۔ تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لاڑکانہ ایک شہر نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی ہے، آپ نے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے، کسی بھی وبا کے وقت ڈاکٹروں اور نرسز نے ہر اول دستے کا کردارادا کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جس ڈسٹرکٹس میں نہیں پہنچے وہاں بھی صحت کی سہولیات فراہم کریں گے، چاہیں گے باقی ادارے بھی اچھی کارکردگی دکھائیں، پاکستان سے پہلے سندھ میں صرف ایک یونیورسٹی تھی، 1947 سے لیکر 2008 تک صوبے میں 16 یونیورسٹیاں تھیں، آج صوبہ سندھ میں 30 یونیورسٹیاں قائم کیں۔ہماری کوشش ہے سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں ایک یونیورسٹی قائم ہو، پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کا حصول ممکن ہو۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں