لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث مکمل طورپر صحتیاب نہیں ہوسکے اور ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث مکمل طورپر صحتیاب نہیں ہوسکے اور ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کی تکلیف کے باعث ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف اہم میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کچھ کھانے کے باعث ابھیشیک شرما کی طبیعت خراب ہوئی۔اگلے دن امریکہ کے خلاف میچ میں ان کی حالت مزید بگڑی اگرچہ ابھیشیک نے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، مگر بیٹنگ میں کوئی اثر نہ چھوڑ سکے اور پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں وہ ٹیم کے ساتھ نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ نئی دہلی گئے، لیکن وہاں معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اورانہیں ہسپتال داخل کرایا گیا۔جمعرات کو نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل ابھیشیک ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے لیکن انہیں نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔نمیبیا کے خلاف میچ کے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ' ابھیشیک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہیں، وہ ایک یا 2 میچز نہیں کھیلیں گے'۔
