جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو ایران کو“انتہائی تکلیف دہ” نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ نہ کیا تو اسے

جگہ Feb 13, 2026 IDOPRESS

سورس: Raw pixel

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ نہ کیا تو اسے “انتہائی تکلیف دہ” نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر اس معاملے پر کوئی نتیجہ سامنے آ جائے گا۔ ان سے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے تناظر میں ایران سے متعلق بات چیت کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا، “ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی، بہت تکلیف دہ۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس کے لیے نتائج انتہائی سنگین اور تکلیف دہ ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں