اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں سال 5شہروں میں فائیو جی سروس یقینی بنائیں گے، فائیو جی پہلے مرحلے میں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں سال 5شہروں میں فائیو جی سروس یقینی بنائیں گے، فائیو جی پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شزا فاطمہ کاکہناتھا کہ فور جی کی بہتری پہلی ترجیح ہے،پاکستان میں 95فیصد مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فون استعمال ہوتے ہیں،کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگ فائیو جی موبائل فون استعمال کریں،ان کاکہناتھا کہ رواں سال 5شہروں میں فائیو جی سروس یقینی بنائیں گے،کل 600میگاہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی ہوگی،6نئے بینڈ متعارف کرائے جا رہے ہیں،فائیو جی پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں دستیاب ہوگا،وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں فائیو جی سروسز کی فراہمی انفراسٹرکچر کی تکمیل پر منحصر ہو گی، 4سے 6ماہ میں فائیو جی صارفین کیلئے مکمل فعال ہو جائے گا۔
