ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، لاہور میں بھی بادل برستے رہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش

جگہ Mar 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل جم کر برسے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، 21 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، بالائی سیاحتی مقامات پر برفباری ہوئی، مالم جبہ میں برفباری کے بعد وادی کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا۔

محکمہ موسمیات نے عید پر بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی، 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں