تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ردعمل آ گیا۔ تفصیلات کے

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ردعمل آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف ڈاکٹر علی لاریجانی اور سربراہ بسیج فورسز میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے دونوں رہنماؤں کی شہادت کے گہرے دکھ و غم کا اظہار اور لواحِقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
رہبر اعلیٰ نے یہ بھی لکھا ہے کہ رضا سلیمانی طویل عرصے تک راہِ خدا میں جدوجہد میں مصروف رہے اور اس راستے میں شہید ہو گئے، ان کا قتل اس امر کی یاد دہانی ہے کہ بسیج کی اہمیت کس قدر عظیم ہے۔ دشمن کس شدت سے اس کے مقابلے سے خائف ہے۔
