تل ابیب ( مانیٹڑنگ ڈیسک )اسرائیلی فوج کے مواصلاتی نظام میں سنگین سیکیورٹی خامیاں ،جنگی حکمت عملی کے انتظام میں بحران پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق

تل ابیب ( مانیٹڑنگ ڈیسک )اسرائیلی فوج کے مواصلاتی نظام میں سنگین سیکیورٹی خامیاں ،جنگی حکمت عملی کے انتظام میں بحران پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد سیکیورٹی بحران اور حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے مواصلاتی نظام میں سنگین سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد جنگی حکمت عملی کے انتظام میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مواصلات کے شعبے سے وابستہ کچھ ماہر گروپس نے اسرائیلی فوج کے محفوظ کمیونیکیشن کوڈز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت ممکن ہوئی جب متعلقہ ماہرین کو فوج میں استعمال ہونے والی کمپنیوں اور ہارڈویئر سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اس لیک ہونے والی معلومات سے آگاہ ہے، اور ایک نیا مواصلاتی نظام متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا نظام تبدیل کرنا ایک پیچیدہ اور طویل عمل ہے اور اسے قلیل مدت میں مکمل کرنا ممکن نہیں۔
