کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256خضدار میں ضمنی انتخابات کیلئے25امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیئے۔

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256خضدار میں ضمنی انتخابات کیلئے25امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف)کے مولانا قمر الدین کو ’’کتاب‘‘ کا نشان الاٹ کر دیاگیا۔
پیپلزپارٹی کے میر شفیق الرحمان مینگل’’تیر‘‘کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔نیشنل پارٹی کے امیدوار ایڈووکیٹ عبدالحمید کو ’’آری‘‘کا نشان مل گیا۔
مسلم لیگ (ن)اور بی این پی(مینگل)نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
پی پی پی کے مرکزی رہنما آغا شکیل اور میر نعمت اللہ زہری آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ سردار اخترمینگل کے استعفیٰ سے خالی نشست پر پولنگ5اپریل کو ہوگی۔