ویرات کوہلی نے نسیم شاہ کی مدد کر کے سب کے دل جیت لیے

دبئی (ویب ڈیسک) بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے۔ نجی ٹی وی

ٹیک Feb 24, 2025 IDOPRESS

دبئی (ویب ڈیسک) بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے تو ایک موقع پر اُن کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by celebzobsessed???????? (@celebzobssesed)

ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیے۔ اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کی ایک بار پھر تعریف کی۔

قبل ازیں میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں