اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا آج اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا جس میں ملک کے سیاسی و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا آج اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا جس میں ملک کے سیاسی و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان آج دن 11:10 بجے وانا کیڈٹ کالج کے طلبہ کو ریسکیو کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی، آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اورائیر فورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے، یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے آئینی ڈھانچے کے مطابق کی جائیں گی تاکہ قانون میں ہم آہنگی قائم ہو۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق کرے گی۔