لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے فضائی بندش میں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کی ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔
نوٹم کے مطابق تمام مسافر طیاروں اور آرمی جہازوں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 23 دسمبر 2025 تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کیلیے فضائی حدود بند کی جس کے باعث اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
