پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے:رانا سکندر حیات 

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم اطفال بچوں کے حقوق،

Nov 20, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم اطفال بچوں کے حقوق، تعلیمی مواقع اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے اور یہی موجودہ حکومت کا حقیقی وژن ہے۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے تعلیم کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا، جبکہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ تعلیمی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پالیسیوں کے تحت بچوں کا محفوظ، باوقار اور روشن مستقبل ہماری عملی ذمہ داری ہے، جسے پوری سنجیدگی سے نبھایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی بار سمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل لرننگ اور جدید سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جو بچوں کو جدید دور کی تعلیم سے ہم آہنگ کر رہی ہیں۔ آؤٹ آف سکول بچوں کے مسئلے پر جدوجہد اس عزم کے ساتھ کر رہے ہیں کہ پنجاب میں ایک بھی بچہ سکول سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ وسائل براہِ راست تعلیم پر خرچ ہو رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں