برنارڈشا ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اُسے پرانی کتابوں کی ایک دُکان نظر آئی۔ برناڈ شا اس دُکان میں داخل ہو گیا اور مختلف کتابیں اُلٹ پَلٹ کر دیکھنے لَگا۔ اتفاق

برنارڈشا ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اُسے پرانی کتابوں کی ایک دُکان نظر آئی۔ برناڈ شا اس دُکان میں داخل ہو گیا اور مختلف کتابیں اُلٹ پَلٹ کر دیکھنے لَگا۔ اتفاق سے اُس کی اپنی ایک ڈراموں کی کتاب اسے وہاں پرانی کتابوں میں نظر آئی۔ اس نے اپنی ہی اس کتاب کا ایک صفحَہ اُلٹا تھا کہ اُس نے اپنے ہی ہاتھ کا لِکھا ہوا یہ جملہ دیکھا:
’’جارج برنارڈشا کی طرف سے خلوص کے ساتھ۔‘‘
اُس نے وہ کتاب اپنے ایک دوست کو کُچھ عَرصے قبل تُحفے کے طور پر دِی تھی۔ اب وہی کتاب اس دکان پر تھی، جارج برنارڈشا نے وہ کتاب اس پرانی کتابوں کی دکان سے خرید لی اور پِھر اسی دوست کو یہ سطر لِکھ کر دوبارہ کتاب بھجوا دِی:
’’جارج برنارڈشا کی طرف سے دوبارہ خلوص کے ساتھ۔‘‘
انتخاب : (سلیم خان ، امریکہ )
