لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے پی ایچ اے کو پارکوں میں کاروباری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے پی ایچ اے کو پارکوں میں کاروباری سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق عدالت نے داتا دربار کے سامنے سے درختوں کی کٹائی کے معاملے کی انکوائری کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت کی، عدالتی حکم پر پی ایچ اے ، محکمہ ماحولیات اور کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر سمیت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے۔
