عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ  ان کے والد عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی بڑی حد

ٹیک Feb 13, 2026 IDOPRESS

سورس: X

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی بڑی حد تک متاثر ہو چکی ہے اور اطلاعات کے مطابق اب صرف 15 فیصد نظر باقی رہ گئی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو 922 روزہ قید تنہائی، طبی معائنے خصوصاً خون کے ٹیسٹ نہ کرانے دینے، اور جیل میں مناسب علاج کی عدم فراہمی کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے موجودہ حکومتی انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران پر الزام عائد کیا کہ عمران خان کی جسمانی حالت میں بگاڑ ان کی نگرانی اور احکامات کے تحت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام کو اس طرح استعمال کیا گیا کہ عمران خان کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے بھائی کو اپنے والد سے ملاقات کے لیے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے جبکہ ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے، اور یہ صورتحال تاریخ میں بطور ناانصافی درج ہوگی۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، قانونی اداروں اور جمہوری ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان کے بقول ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں