اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھگڑا کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے ملزم سے کہاکہ تم ہو کون جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟ نجی ٹی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھگڑا کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے ملزم سے کہاکہ تم ہو کون جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق جھگڑا کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی جانب سے ملزم کی کمرۂ عدالت میں سرزنش کی گئی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ ملزم کے تیور اچھے نہیں لگ رہے،فریقین کی صلح نہ ہوئی تو بات قتل و غارت تک پہنچ جائے گی،صلح ایسے نہیں ہوگی ملزم کو جرمانہ کریں گے۔
