اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے مشرق وسطیٰ کشیدگی پر کہا ہے کہ یہ ایسا نازک موقع ہے کہ عمران خان کی کمی شدت کے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے مشرق وسطیٰ کشیدگی پر کہا ہے کہ یہ ایسا نازک موقع ہے کہ عمران خان کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہو رہی ہے،اگر پاکستان ایران اور افغانستان کے ساتھ مشترکہ تہذیبی اورسیاسی مفادات کیلئے کوئی راستہ نکل آئے تو پاکستان نہیں پورے خطے کیلئے خوش کن ہوگا، کیا ہی اچھا ہو کہ عمران خان امن کے سفیر بن کر ریاض، تہران ،کابل اور واشنگٹن جائیں،ان کے پیچھے قوم اپنی دانش اور قوت کے ساتھ کھڑی ہو، تو پاکستان امن کا معجزہ برپا کر سکتا ہے۔
معروف صحافی نے اپنی ویڈیو میں موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے پاکستان میں غم و غصہ کی وہی فضا قائم کردی ہے جو ایران میں ہے،اس فضامیں وہ سیاسی ماحول بنا ہے جس میں سعودی عرب سے پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک نئی صورت اختیار کر گیا ہے،اس دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کسی درجے میں پابند ہے وہ سعودی عرب پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو کہا ہے یا تو ایران کے حملے کا جواب سے یا پھر ان حملوں کو رکوائے۔ یہ ایسا نازک موقع ہے کہ عمران خان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ وہ کابل، تہران، ریاض اور واشنگٹن جائیں اور قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو تو پاکستان امن کا معجزہ برپا کر سکتا ہے،… pic.twitter.com/Z4zFB8CkgP
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) March 10,2026
