لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔
سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے۔ پنجاب میں اسکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔
پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔
