رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں

عی Oct 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو یونین کونسل کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کی خاطر صلح کی کوشش بھی کی تھی۔

دوسری جانب ایمان فاطمہ نے بھی شوہر کے خلاف نان نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے لیے ماہانہ 5 لاکھ اور اپنے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ نے بیٹے کے اخراجات بالکل برداشت نہیں کیے۔

تاہم ان دعوؤں اور قانونی کارروائی کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں