ٹرمپ کی جانب سے اچانک جنگ بندی کا خدشہ، نیتن یاہو نے 48 گھنٹوں میں ایران کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دے دیا

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف حملوں میں شدت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کیونکہ اسرائیلی قیادت کو خدشہ ہے

عی Mar 26, 2026 IDOPRESS

سورس: Picryl

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف حملوں میں شدت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کیونکہ اسرائیلی قیادت کو خدشہ ہے کہ جنگ بندی کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ امریکی اخبا ر نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران کی اسلحہ سازی کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اسی خدشے کے پیش نظر اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کر رہا ہے تاکہ ممکنہ سفارتی عمل سے پہلے اپنے عسکری اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اسرائیلی حکومت کے اندر جلدی اور سخت اقدامات کا یہ رجحان اس خدشے کو ظاہر کرتا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے اچانک امن مذاکرات کا اعلان ہو گیا تو اسرائیل کو اپنے مقاصد ادھورے چھوڑنے پڑ سکتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں