چوکوں چھکوں کی برسات، پاکستان سپر لیگ 11 کا آج سے آغاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی

عی Mar 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ایونٹ کا پہلا ٹاکرا شام 7 بجے، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، تاہم بدقسمتی سے شائقین اس میچ کو گراؤنڈ میں جا کر نہیں دیکھ سکیں۔

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو سٹریمنگ پر ہی دیکھے جا سکیں گے، خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلئے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی، پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے جبکہ اب 22 میچز کراچی اور 22 کی میزبانی لاہور کرے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں