کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے شمالی اور مغربی علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق محکمۂ موسمیات کا

بڑا ڈیٹا Mar 26, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے شمالی اور مغربی علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث شہرِ قائد میں آج چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔


گرج چمک کے بادل مضبوط ہونے پر ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر ہفتے اور اتوار کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری و بارش کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں