محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

بڑا ڈیٹا May 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور پال کپور نے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک تھے، جس میں پاک امریکہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں