کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی جس دوران انہوں نے اداکاروں کے رویوں کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔
میزبان کی جانب سے سیٹ پر موجود سٹاف کے ساتھ اداکاروں کے رویے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے ڈرامہ نہیں کررہی ، جب ہم چھوٹے تھے اور نئے نئے انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو ہمارے سینئر اپنے برابر میں کسی کو بیٹھنے تک نہیں دیتے تھے، ابھی بھی ایسا ہی ہوتا ہے، سینئرز کا کھانا الگ آتاہے اور نیچے کے عملے کا کا کھانا الگ۔
