آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال بجٹ میں 215ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی 

ٹیک May 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے مشاورتی اجلاس میں ٹیکس سے متعلق اقدامات پر بات چیت کی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال بجٹ میں 215ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،آئندہ مالی سال بجٹ میں 430ارب روپے کے ریونیو اقدامات لئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ریٹیلز سیکٹر سے سیلز ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پلان کا حصہ ہیں،ریٹیلز سیکٹر کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے سکیم لانے پر غورکیاگیا،ریٹیلزز کو سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کیلئے طریقہ کار آسان پیچیدگیوں سے پاک بنایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس جمع کرنے کیلئے سیلز ٹیکس ایکٹ کا تھرڈ شیڈول وسیع کئے جانے کی تیاریاں جاری ہیں،سیلز ٹیکس ایکٹ تھرڈ شیڈول میں شامل اشیا کی قیمت، سیلز ٹیکس کی شرح ظاہر کرنا لازمی ہوتا ہے،ڈبے میں بند بیشتر اشیا سیلز ٹیکس ایکٹ کے 8ویں شیڈول میں ہیں جن پر قیمت، سیلز ٹیکس درج نہیں ہوتا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں