
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس سمیت بعض مغربی ممالک کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے دوسروں کو لیکچر دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں فرانس اور دیگر ممالک کے طرزِ عمل کو منافقانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک ایک طرف انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور ایران کے خلاف مبینہ جارحیت کی حمایت کرتے ہیں۔
