وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

سائنس Aug 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےتہران میں ایرانی صدرمسعود پزشکیان سےملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی سماء ٹی وی نے ذرائع سے کہاہے کہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بھی بریف کیا،وزیرداخلہ نے سہہ ملکی مکہ معاہدے پر ایرانی صدرکو اعتماد میں لیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق محسن نقوی امن مذاکرات کو لیڈ کرنے والے فیلڈ مارشل کی معاونت کررہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلیجی ممالک، ایران اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں