ممتاز زہرا بلوچ  کی آن لائن کھیلوں کی ٹیم ’4Thrives‘ کے ارکان سے ملاقات

سائنس Aug 12, 2026 IDOPRESS

پیرس(زاہد مصطفیٰ اعوان)فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے آج پاکستان کی معروف پیشہ ورانہ آن لائن کھیلوں کی ٹیم ’4Thrives‘ کے ارکان سے ملاقات کی، جو پیرس میں جاری عالمی ای اسپورٹس کپ کے تحت پب جی موبائل ورلڈ کپ 2026 کے گرینڈ فائنلز میں شرکت کر رہی ہے۔

منگل کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ٹیم ’4Thrives‘ کے ارکان نے فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کو کھیل کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ انہوں نے کوالیفائنگ مرحلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے اور فائنل مرحلے تک رسائی کے لیے کس قدر محنت کی۔ ٹیم کے ارکان اپنی کارکردگی پر پُرجوش اور پُراعتماد نظر آئے، جس کے نتیجے میں ’4Thrives‘ نے دنیا کی بہترین پب جی موبائل ٹیموں میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں