بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے، آئی ایس پی آر

حیاتیات Aug 18, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان نے بھارتی فلم سندور 2 پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق کا ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی بھارت شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے تاریخ کو اپنی مرضی کے رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی مواد تخلیق کاروں نے نام نہاد آپریشن سندور پر انتہائی ڈرامائی، رنگین اور حقائق کے منافی بیانیے پر مبنی دستاویزی فلم تیار کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ تاہم پاک فوج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور صلاحیت رکھتی ہے۔ مستقبل میں کسی بھی فوجی مہم جوئی کا جواب بھرپور، فیصلہ کن اور غیر متناسب انداز میں دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی قسم کی سنیماٹک منظرکشی بھارت کے لیے چہرہ بچانے کا باعث نہیں بن سکے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں