حلیم عادل شیخ نے فہیم خان کو پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا

حیاتیات Aug 18, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے فہیم خان کو پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے صدر راجہ اظہر کو پی ٹی آئی سندھ کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ راجہ اظہر کی سفارش پر فہیم خان کو کراچی ڈویژن کی صدارت سونپی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ راجہ اظہر نے مشکل ترین حالات میں پارٹی اور کراچی تنظیم کی بھرپور قیادت کی، راجہ اظہر 9 مئی کے بعد متعدد بار گرفتار ہوئے لیکن بانی پ ٹی آئی کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ اظہر نے مشکل حالات میں کراچی ڈویژن کی تنظیم کو فعال اور متحرک رکھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں