واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، اور اب ایک

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، اور اب ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی رہنما شدید خواہش رکھتے ہیں کہ معاہدہ طے پا جائے لیکن اندرونی و بیرونی نتائج کے خوف سے وہ ایسا نہیں کر پا رہے، وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے اپنے لوگ انہیں مار نہ دیں، ایرانی قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم انہیں نہ مار دیں۔
