اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ موجود تھے، ملاقات میں وزیراعظم نے ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کا یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
