
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پہلے امریکہ سے فائدہ اُٹھا رہا تھا، لیکن اب اُن کے صدر شی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق چینی صدر سے پہلی ملاقات کے بعد فاکس نیوز کو دیے گئے پہلے سے ریکارڈ شدہ انٹرویو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اُنھوں نے ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا جب چین امریکہ سے فائدہ اُٹھا رہا تھا۔
چینی صدر کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ چینی رہنما ’ایک گرم جوش‘ انسان ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ (چینی صدر) سنجیدہ اور کام پر توجہ دینے والے شخص ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی کھیل نہیں کھیلتے یہ ایک اچھی بات ہے۔‘
چینی صدر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ ہالی ووڈ فلم میں صدر شی کا کردار ادا کرنے کے لیے کسی اداکار کو تلاش کرنے کی کوشش کریں تو آپ کو اُن جیسا کوئی شخص نہیں ملے گا۔‘
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ (صدر شی) بہت طویل قامت ہیں، بہت لمبے ہیں اور اس ملک (چین) میں آپ کو عام طور چھوٹے قد کے لوگ ہوتے ہیں۔‘
